¡Sorpréndeme!

محبوبہ مفتی جذباتی ہو کر رو پڑیں، کہا: ’معصوموں کی موت کا کون ذمہ دار؟‘

2025-05-09 4 Dailymotion

سرینگر: سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جذباتی ہو کر اُس وقت رو پڑیں جب انہوں نے لائن آف کنٹرول (LOC) پر جاری کشیدگی کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوں، خاص طور پر معصوم بچوں کی دردناک اموات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ محبوبہ نے پرنم آنکھوں کے ساتھ سوال کیا کہ ’’ان بے گناہ بچوں کا کیا قصور تھا جو مارے گئے؟‘‘ محبوبہ نے خبردار کیا کہ اگر تشدد کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے عالمی سطح پر تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔